اکابر پرستی
مسلک پرستو ں کے عقاءد میں کفروشرک کی سب سے بڑی وجہ ان کی اکابر پرستی ہے۔ یہ اپنے علماء و قدماء کی مبالغے کی حد تک تعظیم و تکریم کر تے ہیں۔ انہیں بقیۃ السلف، قدوۃالخلف، حکیم الامت، مجدد ملت، شیخ الہند، شیخ الاسلام، شیخ الاتقیاء، امام الفضلا، جامع الکمال، وغیرہ جیسے مبالغہ آمیز بڑے بڑے القابات سے نوازتے ہیں، اور ان کے فرامین پر جان چھڑکتے ہیں۔ ان کی اتباع میں اس قدر غلو کرتے ہیں کہ ہم نے خود پڑھے لکھے تبلیغ والوں کو اپنے اکابرین کی کتابوں میں استعمال کی گءی پرانی اردو مثلا آویں، کھاویں، سوچ لیویں وغیرہ بولتے سنا ہے۔ ایک مولوی صاحب سے واسکٹ کے متعلق پوچھا کہ کیا یہ سنت ہے جو تمام مولوی پہنتے ہیں؟ فرمانے لگے کہ یہ ہمارے اکابرین کی سنت ہے۔ اسی طرح قمیص کے بٹن بھی اپنے اکابر مولویوں کی طرح ایک ڈوری میں بندھے ہوءے استعمال کرتے ہیں۔ ان کے اکابرین کی تعلیم یہ ہے کہ:
مزید۔۔۔










